مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کل سے تمام مساجد کھول دی جائیں گی

دبئی(پی این آئی)مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کل سے تمام مساجد کھول دی جائیں گی۔سعودی عرب کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کل سے تمام مساجد کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت

نے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ، کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر گزشتہ تین ماہ سے مکہ مکرمہ کی بند ہونے والی مساجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نمازی جائے نماز اپنے ساتھ لائیں گے اور صفوں میں مناسب فاصلہ رکھیں گے ۔ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے مساجد میں نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔ رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close