کورونا کی وجہ سےسب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک کی فہرست جاری، چین کونسے نمبر پر ہے اور پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟تفصیلات آگئیں

بیجنگ (پی این آئی) کورونا کی وبا دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی اور اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ چین نے بہترین حکمت عملی اور عوام کے تعاون سے اس وبا پر بڑی حد تک قابو پالیا جبکہ باقی دنیا ابھی تک اس سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔چین میں ہفتہ کے روز کورونا

کے صرف 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہزار 75 ہوگئی ہے۔ چین میں ہفتہ کو رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں سکول ، شاپنگ مالز اور بڑی مارکیٹیں بند کردی گئیں ہیں۔کورونا وائرس چین سے شروع ہوا تھا لیکن چین نے اس پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے ، مجموعی کیسز کے اعتبار سے طویل عرصہ تک پہلے نمبر پر رہنے والا چین اب 19 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ کئی ایسے ممالک بھی چین سے آگے ہیں جن کی آبادی کروڑوں میں بھی نہیں ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ ہفتہ کے روز پاکستان میں ساڑھے 6 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ پاکستان دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھی اوپر جارہا ہے، اس وقت پاکستان کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا 15 واں بڑا ملک ہے۔

close