کہاں کہاں شدید گرمی ہو گی اور کہاں گرج چمک کیساتھ بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم خیبر

پختونخوا، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: (ملی میٹر): خیبر پختونخوا:ڈی آئی خان 23، بالاکوٹ ، دروش، کالام02، بالائی دیر، میرکھنی، چترال 01،پنجاب: چکوال،جوہرآباد 09،جہلم 04،منڈی بہاؤالدین 03، گجرات 02 ،گلگت بلتستان: ہنزہ 06، بگروٹ 05،گوپس ، گلگت04 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :جیکب آباد47 ، دادو 46، موہنجوداڑو ، تربت اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close