شیخ رشید نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے علما کرام کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے علما کرام کا شکریہ ادا کر دیا… وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء نے ایس او پیز پر عمل کرایا ہے۔شیخ رشید احمد نے نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

رمضان کے بعد ہم پر فرض ہے مرض کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چاند کا معاملہ رویت ہلال کمیٹی کا مسئلہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، ہم تو چاند کی شہادت کے انتظار میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ سانحہ میں اگر کوئی قصور وار ہوا تو اس کو سزا ملے گی۔شیخ رشید نے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں چھوٹے تاجروں کے ساتھ اچھا نہیں کیا گیا، 31 تاریخ تک ٹرین ایسے ہی چلے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے، شہباز شریف کے سافٹ ویئر بدلنے کا وقت نہیں ہے، شہباز شریف میرا دوست خطرے میں ہے اس کو مشورہ ہے وہ پیش ہوجائے۔

close