دس عمران خان لے آئیں تب بھی یہ کام نہیں ہو سکتا، پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا چیلنج

اسلام آباد(پی این آئی)دس عمران خان لے آئیں تب بھی یہ کام نہیں ہو سکتا، پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا چیلنج… پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ صوبوں کو جو خودمختاری ملنی تھی وہ مل گئی ہے، اب دس عمران خان لے آئیں تب بھی صوبائی خودمختاری واپس نہیں ہو

گی، اگر ہوئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔حیدرآباد کے علاقہ گلشن حبیب کی جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اچھی بات کرنا چاہتا ہوں لیکن اس حکومت نے کچھ اچھا کیا ہی نہیں جس سے آغاز کروں۔انہوں نے کہاکہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں افراتفری نہ پھیلائیں، تعصب کی سیاست نہ کریں، اللہ تعالی اس ملک کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو ہدایت دے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اس وقت وہ لوگ بات کر رہے ہیں جو عمر میں ہی چھوٹے نہیں بلکہ عقل میں بھی چھوٹے ہیں، اب صوبوں کو جو خودمختاری مل گئی ہے وہ مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء صاحبان گھر بیٹھ گئے فواد چوہدری کا ڈنکا بج رہا ہے، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم چاند کا مسئلہ حل نہیں کر پائے۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہاز کا آبادی میں گرنا بہت بڑا حادثہ ہے، اس معاملہ میں چیزیں سامنے آئیں گی، مرحومین کے ورثاء سے تعزیت کرتا ہوں، اللہ انہیں صبر دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close