عید کے دن بھی کورونا کو رحم نہ آیا، کتنی اموات ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1146 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 55447 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 367 اور پنجاب میں 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 14، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

close