اربوں اور کھربوں کے الزامات لگانے والے اب 49 لاکھ پرآ گئے ہیں، ن لیگ کی مریم ارنگزیب نے مذاق بنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اربوں اور کھربوں کے الزامات لگانے والے اب 49 لاکھ پر آ گئے ہیں، ن لیگ کی مریم ارنگزیب نے مذاق بنا دیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 2 سال الزامات کا پہاڑکھودا اور الزامات کے پہاڑ سے 49 لاکھ روپے کے الزام کا بدبو دار چوہا نکلا۔ مریم

اورنگزیب نے حکومتی وزراءکی شہبازشریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف سالانہ 8کروڑ روپے انکم ٹیکس دیتے ہیں، ان پر49 لاکھ روپے کا مضحکہ خیزالزام شرمناک ہے۔منصوبوں میں اربوں کی بچت کرنے والےشہباز شریف پر 49 لاکھ کاالزام احتساب کےجنازےکی فاتحہ ہے، اربوں کھربوں کے الزامات لگانے والے اب 49 لاکھ کے الزام تک آپہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک رہا،احتساب کے ٹھیکیداروں کو 4 چیلنج دیے تھے، جن کا اب تک جواب نہیں آیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آج شہباز شریف کی کرپشن کا ثبوت لانا تھا؟عوام تووہ سننا اور دیکھناچاہتے تھے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آٹا چینی چوری ڈکیتی کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے، اس لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہر روز تماشا لگاتا ہے،حکومت عوام کی خدمت کے امتحان میں فیل ہوچکی ہے اور کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے، اس لیے سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اربوں روپے کے خفیہ اکاؤنٹس، بلین ٹری سونامی، 100 ارب کے بی آرٹی کھڈوں، 500 ارب آٹا چینی اور 580 ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے کا حساب دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close