لاہور(پی این آئی)خودکشی کرنے والے مزدور کے اہلِ خانہ کو پنجاب حکومت سے ملا امدادی چیک کیش نہ ہوسکا، بیٹیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر برداشت نہ کر سکا۔لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باعث کوٹ ادو میں خودکشی کرنے والے مزدور نذیر کے اہلِ خانہ کو پنجاب حکومت سے ملا امدادی چیک تاحال
کیش نہیں ہوسکا۔نذیر نے مبینہ طور پر 27 اپریل کو اپنی بیٹیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر خودکشی کرلی تھی۔وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے متاثرہ خاندان کو حکومت پنجاب کی طرف سے تین لاکھ روپے کا چیک دیا اور بیوہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔نذیر کی بیوہ آمنہ بی بی کے مطابق وہ پندرہ دن سے بینکوں کے دھکے کھارہی ہے۔ بینک کا عملہ اکاؤنٹ میں بیلنس نہ ہونے کا کہہ کر چیک واپس تھما دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں