تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں صاحب ایک ہسپتال ایسا نہ بنا سکے جس میں وہ خود علاج کرا سکتے، شہباز گل نے طنز کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور حکومتی ترجمان شہباز گل کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شدید اتحادی نواز شریف خود تو کوئی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جس میں اپنا علاج کرواتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومتی ترجمان شہبازگل نے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ

وہاب کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ زیادتی ہے کہ آپ نے اس بات سے 3 بار وزیرِ اعظم رہنے والے میاں صاحب کو بھی بے خبر رکھا، میاں نواز شریف کو دیارِ غیرمیں علاج کے لیے جانا پڑا۔شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب یقیناً میاں صاحب سے محبت تو رکھتے ہوں گے، شاہد خاقان اپنا اسپیشل طیارہ بھیجیں اور میاں صاحب کو فوراً سندھ منتقل کریں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈارکو اپنے ذاتی جہازمیں اسی پاکستان کے قانون سے مفرور کرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں