لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ خسروبختیار کو چینی اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی گئی، گندم اسکینڈل میں ان کا بھائی شامل ہے لیکن خسروبختیا کو اب تک کی تحقیقات میں کلین چٹ مل چکی ہے، ان سے کہا گیا کہ رج کے لوٹو اور اکیلے پھوٹو۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے خسروبختیار کوپلیٹ میں رکھ کر کلین چٹ دی جا رہی ہے۔گندم میں ان کا بھائی شامل ہے لیکن خسروبختیا کو چینی اسکینڈل کی اب تک کی تحقیقات میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ لوٹو تے رج کے لوٹو اور اکیلے پھوٹو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ملک کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے، اسد عمر کا خیال ہے کہ ان کی وزارت جہانگیرترین کی وجہ سے گئی تھی۔اسد عمر کی آج ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات ہوئی ہے، بھئی آپ نے آئی سی سی کی غلط ادائیگی کی ہے، آپ نے منظوری دی تھی۔اسد عمر نے سلمان شہبازکو قابو کرنے کیلئے سارا فوکس جہانگیرترین پر رکھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی چینی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ اور کمیشن کو چینی بحران پر سوالات کے جوابات دیے اور ای سی سی فیصلوں کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا خود کہا تھا کیونکہ میں ای سی سی ای کا چیئرمین تھا اسی حیثیت سے جواب دینے آیا ہوں۔کمیشن کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ احتیاط نہ کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں لگا دیں گے،عید کی تیاری ضرورکریں لیکن اپنے پیاروں کی جان کا خطرہ نہ بنیں، کل ایسے لگا جیسے لاک ڈاؤن نہیں کورونا ختم ہوگیا ہے۔ امید ہے لوگ بات کو سمجھیں گے اورہدایات پر عمل کریں گے۔ حکومت عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں