اسلام آباد(پی این آئی)کورونا پر حکومتی پالیسی کیا ہے؟ وزیر اعظم کہاں ہیں؟ ملک کون چلا رہا ہے؟ سینیٹ کے ارکان کا اجلاس میں سوال،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم اور حکومت کی موجودگی پر سوال اٹھادیا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران شیری رحمٰن نے استفسار کیا کہ
وزیراعظم عمران خان کہاں ہیں؟ اس وقت ملک کون چلارہا ہے؟ کورونا وائرس پر حکومت کی کیا پالیسی ہے؟پی پی رہنما نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے لاک ڈاؤن میں نرمی پر حکومت کا پیغام واضح نہیں ہے، موجودہ حالات میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم پر بحث اپوزیشن نے نہیں حکومت نے چھیڑی ہے، موجودہ صورتحال میں عوام کو یکجہتی کا پیغام کیسے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں