کراچی(پی این آئی)سندھ میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو پچھلے سال کے نتیجے پر پاس فیل کرنے کا فیصلہ، سندھ حکومت نے آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی
نے کہا کہ آج اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تفصیل سے مشاورت ہوئی، کمیٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو گزشتہ برس کی کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔ ہمیں طلبا کے مشکلات کا اندازہ ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو، بورڈ قوانین میں بغیر امتحان کے طلباء کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔ بورڈ امتحانات پر وفاق سے بات کرکے فیصلہ کریں گے۔ اس کے لیے ہمیں ایک وقت کے لیے ترمیم یا آرڈیننس لانا ضروری ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں