شہباز شریف سے زیادہ بزدل شخص نہیں دیکھا، کورونا سے لڑنے پاکستان آئے، کورونا سے ڈر کر اسمبلی نہیں گئے، فیاض الحسن چوہان نے مذاق اڑا دیا

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف سے زیادہ بزدل شخص نہیں دیکھا، کورونا سے لڑنے پاکستان آئے، کورونا سے ڈر کر اسمبلی نہیں گئے، فیاض الحسن چوہان نے مذاق اڑا دیا ،وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کو رونا کے باعث قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کے معاملے پر اپنے

ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے لڑنے کا عزم اور نعرہ لگا کر لندن سے پاکستان آئے تھے اور اب عالم یہ ہے کہ جس دن سے پاکستان آئے ہیں ایک کمرے میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا،شہباز شریف اپنے اندر جرأت پیدا کریں اور کورونا کے خلاف جنگ کے عملی میدان میں قدم رکھیں ، اگر شہباز شریف نے واپس آ کر ایک کمرے میں ہی دبک کر بیٹھنا تھا تو ان کی لندن سے واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ،کسی بزدل کو حکمرانی یا کسی سیاسی جماعت کی قیاد ت کا کوئی حق نہیں۔ شہباز شریف نے کو رونا کے خلاف جنگ میں اپنے کردار سے ثابت کر دیا کہ وہ خادم اعلیٰ نہیں بلکہ بزدل اعلیٰ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close