اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کومدنظررکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی، عوام کوترغیب دی جائےکہ وہ خودعلامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت کوروناکی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کوروناکی موجودہ صورتحال پربریفنگ
دی گئی۔ اجلاس میں کوروناکےمصدقہ کیسز،متاثرہ افرادکوطبی سہولتوں کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹاف کوحفاظتی سامان کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھرپرقرنطینہ کرنے سے متعلق لوگوں کومعلومات دی جائیں، معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کومدنظررکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ، کوروناسےبچاؤکیلئےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کوروناٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جائے، عوام کوترغیب دی جائےکہ وہ خودعلامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں