خرم شیر زمان کے سندھ حکومت پر حملے جاری، سندھ کے ہسپتالوں کو پی ٹی آئی ٹھیک کرے گی، نیا دعویٰ

کراچی(پی این آئی)خرم شیر زمان کے سندھ حکومت پر حملے جاری، سندھ کے ہسپتالوں کو پی ٹی آئی ٹھیک کرے گی، نیا دعویٰ،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب سندھ کے اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت انتظامات پر دھیان دیتے ہوئے تاجروں کو سہولتیں مہیا کرے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی تاجروں کے حساب سے ہونی چاہیے، کھلنے والے کاروباروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا سامان مارکیٹ میں بیچا جارہا ہے، جس منسٹر کا صحت سے تعلق نہیں وہ بیانات دینا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے سالانہ صحت کا بجٹ کہیں نظر نہیں آرہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں