اسلام آباد (پی این آئی)بغیر امتحان اگلی کلاس؟ وزیر تعلیم کے اعلان پر عملدرآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا، تعلیمی بورڈز نے مہلت مانگ لی،طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کر نے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گا۔وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام
بورڈز کے چیئرمینوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، 29 تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کرلیں، بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جمعہ تک تمام سفارشات کو مکمل کر کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، تمام بورڈ امتحانات کینسل ہیں، کوئی ابہام نہیں ہے، امپرومنٹ اور پرائیوٹ طلبہ سے متعلق فیصلہ جمعہ تک کیا جائے گا۔……پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں