جس طرح کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے مشکل تھا اسی طرح کاروبار کو کھولنے کا فیصلہ بھی مشکل ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے دل کی بات کہہ دی

کراچی (پی این آئی)جس طرح کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے مشکل تھا اسی طرح کاروبار کو کھولنے کا فیصلہ بھی مشکل ہے،مراد علی شاہ کا تاجروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہم وفاقی حکومت سے وقت بوقت بات کر تے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ

میں نے پبلک ٹرانسپوٹ، ائر پورٹ کھولنے پر اعتراض کیا تھا، وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا اور وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کاروبار بند رکھنا چاہتے ہیں، یہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ فیصلہ تھا، یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دکھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیسز پیک پر جا رہے ہیں لیکن ہمارے لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں، اب ہمارے خلاف ایک سیاسی کاروبار شروع ہو گیا ہے، کاروباری حضرات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close