لاہور(پی این آئی)انصاف امداد پروگرام، ہر خاندان کو 12ہزار روپے دیے جائیں گے، رمضان عید پیکیج، 10 لاکھ خاندانوں کو 3، 3 ہزار روپے ملیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے امداد ی اور رمضان عید پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام اور رمضان عید پیکیج کے تحت کل
سے 25 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جائے گی۔انصاف امداد پروگرام کے تحت ہر خاندان کو 12ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ رمضان عید پیکیج کے تحت 10 لاکھ خاندانوں کو 3، 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے تاجر اور عوام ایس او پیز پر عمل کریں گے، خلاف ورزی کے حامل کاروباری اداروں کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں