گاہک اور دکاندار دونوں کے لیے ماسک لازمی،سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی)گاہک اور دکاندار دونوں کے لیے ماسک لازمی،سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث ڈیڑھ ماہ کی مسلسل بندش کے بعد سندھ میں کل سے مارکیٹیں کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گاہکوں

اور دکانداروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے جبکہ میعاری طریقہ کار (ایس اوپیز) پر عمل نہ کرنے والی دکانوں اور مارکیٹس کو بند کردیا جائےگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ اور بیمار افراد بازار نہیں جاسکیں گے جب کہ دکاندار ملازمین کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کریں گے اورگاہگوں میں سماجی فاصلہ رکھنا بھی دکاندار کی ذمہ داری ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی ہے اور اس دوران سندھ حکومت کی اجازت کے علاوہ دیگر کاروباری مراکز بدستور بند رہیں گے۔جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا اور عام دنوں میں بھی شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، اس دوران شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، جلسے جلوس اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close