بیرون ملک سے آنیوالوں کو ائیرپورٹ سے ہی کہاں منتقل کر دیا جائیگا؟ حکومت نے نئی ایڈوائزر ی جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ جس کے تحت تمام مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائے گا، مسافروں کا قرنطینہ میں قیام 3 دن تک ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔جس کے تحت تمام مسافروں کو ائرپورٹ سے سیدھا قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا جائے گا۔ نجی یا سرکاری قرنطینہ سنٹر میں قیام کا انتحاب مسافر حضرات خود کر سکتے ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں24 گھنٹوں کے دوران این آئی ایچ مسافروں کے تشخیصی ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرے گا۔ مسافروں کا قرنطینہ سنٹر میں قیام دو سے تین دن ہوگا، ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی جبکہ نتیجہ مثبت آنے پر ان کو قرنطینہ سنٹر میں ہی قیام کرنا ہوگا، علامات ظاہر ہونے یا طبیعت حراب ہونے کی صورت میں ہسپتال منت کر دیا جائے گا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مسافر سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال کا انتحاب اپنی مرضی کے مطابق کیا جاسکے گا۔ پرائیویٹ ہسپتال کی صورت میں اخراجات مریض از خود ادا کرے گا۔جبکہ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ جبکہ صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مشاورت کے بعد 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے اور مخصوص کاروباری سیکٹرز کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب حکومت نے سیلف قرنطینہ کی پالیسی متعارف کروا دی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کے قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں،ڈپٹی کمشنر،اے سی کی سربراہی میں خصوصی ہوم آئسولیشن کمیٹی کے اراکین نامزد کرے گا۔ ہوم آئسولیشن کمیٹی میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔اس حوالے سے شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ فیاض الحسن چوہان کے مطابق کمیٹی ہوم آئسولیشن کیلئے گھروں کے رقبے اور اہل خانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی اور ہلکی کورونا علامات والے مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی اجازت دی جائے گی،ہوم آئسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close