اسلام آباد(پی این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد، ٹیکس ریوینیو یں 14 فیصد اضافہ، گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح جاری مالی سال کے
ابتدائی 9 ماہ کے دوران 29 فیصد زائد قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ئکے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی 4 لاکھ 21 ہزار 605 ملین روپے رہی تھی جو جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ئکے دوران 160 فیصد نمایاں اضافہ سے 10 لاکھ 95 ہزار 555 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران حکومت کی ٹیکس آمدنی 35 لاکھ 94 ہزار 319 ملین روپے تک بڑھ گئی۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں