اسلام آباد(پی این آئی)میری زندگی کا ہر دن ماں کا دن ہے، مریم نواز نے ماں کے عالمی دن کے موقع والدہ کلثوم نواز کو یاد کیا،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے مائوں کے عالمی دن پرکہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے۔مائوں کے عالمی دن پرمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے اپنی مرحومہ والدہ
کلثوم نوازسے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آپ کو ہمیں چھوڑکرگئے تقریباً دوسال ہوچکے ہیں، دوسال میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کودکھ سے یاد نہ کیا ہو۔مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد اوروالدہ کے ساتھ یادگارتصاویربھی شیئرکیں۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں