کراچی، انگارہ گوٹھ میں نئی تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، 3 خاندان آباد تھے

کراچی(پی این آئی)کراچی، انگارہ گوٹھ میں نئی تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، 3 خاندان آباد تھے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع انگارہ گوٹھ کی ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ عمارت 6 ماہ قبل ہی 80 گز کے پلاٹ پر تعمیر

کی گئی تھی، جس میں 3 خاندان رہائش پزیر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد کسی بھی حادثے کا شکار ہونے سے قبل رہائش پزیر افراد کو یہاں سے منتقل کر کے عمارت کو خالی کروالیا گیا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے رات گئے دورہ کیا تھا، جس کے بعد عمارت کے اطراف میں واقع گھروں کو بھی خالی کروایا گیا ہے۔ایک علاقہ مکین نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد رات اچانک ہمارے گھروں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔……پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں