پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کہاں ہورہے ہیں؟حیران کن اعداد و شمار جاری

لاہور(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک بھرمیں ہونے والے ٹیسٹوں کے اعدادوشمار بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ ٹیسٹ

پنجاب میں ہورہے ہیں۔ پنجاب کی 23لیبارٹریز میں روزانہ پانچ ہزار آٹھ سو دس افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔پنجاب کے بعد سندھ کا نمبر آتا ہے جہاں کورونا وائرس سے کے ٹیسٹ کیلئے 13لیبارٹریاں فعال ہیں اور وہ ایک دن میں پانچ ہزار ٹیسٹ کررہی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سات لیبارٹریوں اور چوبیس گھنٹے کام کے ساتھ روزانہ دوہزار سات سو چھپن ٹیسٹ ہورہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹ کیلئے آٹھ لیبارٹریاں ہیں جو ایک دن میں ایک ہزار سات سو اٹھاسی افراد کے ٹیسٹ کررہی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں صرف دو لیبارٹریاں ہیں اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر 894 افراد کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔آزاد جموں کشمیرکی تین لیبارٹریوں میں روزانہ ایک سو اٹھاسی جبکہ گلگت بلتستان کی دولیبارٹریوں میں روزانہ ایک سو ساٹھ افراد کا ٹیسٹ کیاجارہاہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں