کورونا وائرس سے مرنے والوں میں30سال سے کم عمر افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر قرار۔۔کس عمر کے مریضوں کی موت سب سے زیادہ ہوئی؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں20 سال تک کے کیسز میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں، 30 سال تک اموات کی شرح انتہائی کم ہے، 20 تا 30 سال اموات کی شرح 0.22 فیصد، 50 سال تک 1.88 فیصد، 70 سال تک 8 فیصد اور 80 سال تک 20.75 فیصد ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے

اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں ایک ہزار 803 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں10 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ان عمروں کے لوگوں میں اموات دیکھنے میں نہیں آئیں۔ اسی طرح 5 ہزار 545 ایسے مریض ہیں۔ جن کی عمریں 20 سے 29 سال تک ہیں۔ ان میں اموات کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ پاکستان میں 5 ہزار 439 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں30 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں اموات کی شرح 0.26 فیصد ہے۔ پاکستان میں4 ہزار 129 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں40 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ان میں اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔ 3 ہزار837 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں50 سے 59 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔ 2 ہزار418 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں60 سے 69 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں اموات کی شرح8.02 فیصد ہے۔ 897 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں70 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں اموات کی شرح11.07 فیصد ہے۔ اسی طرح پاکستان میں209 کورونا مریض ایسے ہیں جن کی عمریں80 اور 80 سال سے زائد کے درمیان ہیں۔ان میں اموات کی شرح20.75 فیصد ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے کورونا سے متاثرہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس نظام تنفس اور پھیپھڑوں کو نقصان نہیں پہنچاتا، بلکہ یہ انسان کی شریانوں ، دماغ سمیت دوسرے اعضاء کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انسانی اعضاء میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔شواہد ملے ہیں کہ وائرس سے کچھ مریضوں کے جسمانی اعضاء میں سوزش ہوئی، سوزش اعضاء متاثر یا بالکل ناکارہ بھی ہوسکتے ہیں۔وائرس انسانی جسم میں موجود خون کی نالیوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ کورونا کے کچھ مریضوں کو دل کی شریانوں میں سوزش ہوئی اور کچھ دماغ میں سوزش کا شکار ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close