عید سے قبل پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ عوامی خدمت میں مصروف ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پاکستان پوسٹ کا ڈاکیا بوڑھے پنشنرز کیلئے بنا خوشیوں کا پیغامبر ، ترجمان کے مطابق عید کے باعث معمول ہی کی نہیں بلکہ ایک ماہ کی پیشگی

پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت ملنے لگی ۔ ترجمان نے کہاکہ کروناء کے باعث پاکستان پوسٹ نے پچھلے مہینے لاکھوں پنشنرز کی گھروں کی دہلیز پر واجبات پہنچائے ۔ترجمان کے مطابق پنشز دینے کا سلسلہ اس مہینے بھی کامیابی سے جاری ہے ، عید الفطر کی آمد سے قبل اگلے ماہ کی پنشن پیشگی ملنے پر بوڑھے ملازمین نہایت خوش ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بوڑھے پنشنرز وزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے مشکور ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پنشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ کے عملے اور پنشنرز کی صحت و سلامتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ،واجبات کی تقسیم کے عمل میں حصہ لینے والا عملہ ہاتھ منہ اچھی طرح ڈھانپ کر ضعیف ملازمین تک پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق واجبات کی تقسیم میں ملازمین کے ساتھ سینئر ترین عہدہ دار و افسران بھی پیش پیش ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close