قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پی این آئی)قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی

نے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پرسماعت کی، عدالت نےابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اقلیتوں سےمتعلق کمیشن میں تمام اقلیتوں کوشامل کیا جانا چاہیے۔عدالت نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے قانون موجود نہیں تو پھر یہ حکومتی پالیسی کےتحت ہی بن سکتا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ کمیشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی کوئی قانون موجود نہیں، اگر ہے تو بتا دیں۔درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتوں کےحقوق تسلیم شدہ ہیں، اگر اقلیتی حقوق نہیں مل رہے تو انہیں خود عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔اقلیتوں سےمتعلق کمیشن میں تمام اقلیتوں کوشامل کیاجاناچاہیے،وکیل درخواست گزار

close