وفاق کی جانب سے سندھ کو ایک روپیہ نہیں ملا، آنکھیں بند کرنے سے بیماری ختم نہیں ہو گی، قمر زمان کائرہ سخت لہجے میں بولے

کراچی (پی این آئی) :وفاق کی جانب سے سندھ کو ایک روپیہ نہیں ملا، آنکھیں بند کرنے سے بیماری ختم نہیں ہو گی، قمر زمان کائرہ سخت لہجے میں بولے،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے بیماری ختم نہیں ہوگی۔میڈیا بریفنگ میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا بحران میں

وفاقی حکومت نے فرنٹ لائن سولجرز کو کچھ فراہم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق کی طرف سے سندھ کو ایک روپیہ نہیں ملا، یہاں تک کہ پنجاب کو بھی کچھ نہیں دیا گیا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے سب سے مشاورت کی، صوبوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی۔,……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close