لاہور(پی این آئی):لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں سختی کی جائے، ڈاکٹروں سمیت طبی عملے 509 افراد کورونا کا شکار ہو چکے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 509 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔لاک ڈاؤن نرم کرنے کی صورت میں نقصان کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں دیگر مریضوں کا علاج بند ہوچکا ہے، ہر شہر میں کم از کم ایک ہزار بیڈز کے انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال بنائے جائیں۔ ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک بینکوں کے باہر لگی لمبی قطاروں کانوٹس لیں اور حکومت ٹریفک چالانوں کوآن لائن کروانےکا بندوبست کرے جب کہ تاجر حضرات سے اپیل ہے کہ آن لائن بزنس کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں