آمدن سے زائد اثاثے کیس، نیب کے دفتر میں شہباز شریف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ، 2 جون کو دوبارہ بلا لیا

لاہور(پی این آئی):آمدن سے زائد اثاثے کیس، نیب کے دفتر میں شہباز شریف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ، 2 جون کو دوبارہ بلا لیا، نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی ہے۔میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز

شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے نیب آفس میں 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا، اس دوران انہوں نیب ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے انہیں 2 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثاجات کیس میں پہلے بھی 2 مرتبہ طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ جس پر قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ان کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں۔.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں