بھارت کے ظالمانہ ہاتھ کو روکیں، اپریل میں بھارت نے 33کشمیری شہید اور 152کو شدید زخمی کیے، مشعال ملک کا شدید احتجاج

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت کے ظالمانہ ہاتھ کو روکیں، اپریل میں بھارت نے 33 کشمیری شہید اور 152 کو شدید زخمی کیے، مشعال ملک کا شدید احتجاج،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔مشال ملک نے اپنے ویڈیو

پیغام میں کہا کہ صرف اپریل میں 33 کشمیری شہید اور 152 شدید زخمی کیے گئے۔مشال ملک نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے، مگر مودی یو این سیکرٹری جنرل کے بیان کے برعکس کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔مشال ملک نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے بھارت کو بلیک لسٹ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو کورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close