اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا بپھرنے لگا،ہلاکتوں کی تعداد 440 ہو گئی،متاثرین 19 ہزار سے بڑھ گئے،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 440 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 13 ہزار 846 مریض اب بھی اسپتالوں
میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ4 ہزار 817 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 106 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 120 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 102 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 122 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 907 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 172 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 172 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 19 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 356 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 67 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں