رمضان کے اختتام تک پاکستان سے کورونا وائرس ختم ہو جائیگا، نالائق وزرا کی جگہ اختیارات کس کو چلے جائیںگے اور وزیراعظم کون ہو گا؟روحٓنی شخصیت نے پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) معروف صحافی ندیم ملک کا کہنا ہے کہ میں جب بہت ساری مذہبی اور روحانی شخصیات سے ملتا ہوں تو ان سے دعاؤں کے ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے حالات کس طرف جائیں گے۔ایک روحانی شخصیت نے آج سے دس دن قبل مجھ سے تین باتیں کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا

وائرس کا زور مئی کے درمیان میں میں ٹوٹ جائے گا۔روزوں کے اختتام تک کورونا کا توڑ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کے طور پر برقرار رہیں گے۔ان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔تاہم ان کے نیچے ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔منی مارشل لاء یا ایسی کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔نالائق وزراء کی جگہ اختیارات بھی کسی اور کے ہاتھ میں چلے جائیں گے۔ندیم ملک نے مزید بتایا کہ تیسری پیشنگوئی میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سے قدرتی طور پر کوئی چیز دریافت ہوگئی یا کوئی ایسا اللہ کا کرم ہوگا کہ پاکستان میں اس سال کے آخر میں یا پھر اگلے سال خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔۔واضح رہے کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات کم دیکھے گئے ہیں۔یہاں پہلا کیس 26فروری کو رپورٹ ہوا۔اور اب مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔لیکن دیگر ممالک میں چند ہی دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں ہزاروں افراد کورونا کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 نئے مریض سامنے آگئے۔ایک ہی دن میں 32 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جس کے باعث کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جبکہ 32 مزید ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close