پیٹرول خطے کے ممالک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول خطے کے ممالک بھارت، سری لنکا اور
بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں سستا ہو گیا.پاکستان میں پیٹرول کی قیمت علاقائی ممالک بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں سب سے کم ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں پیٹرول

چھیانوے فیصد اور بنگلادیش میں ایک سو چار فیصد تک مہنگا ہے۔قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول 81 روپے 58 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جو تقریبا ً ڈالر میں فی لیٹر 51 سینٹس بنتا ہے۔اگر بھارت میں دیکھیں تو نئی دہلی میں فی لیٹر پیٹرول 92 سینٹس اور ممبئی میں ایک ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا پاکستانی کرنسی میں حساب لگائیں تو ایک لیٹر پیٹرول نئی دہلی میں 146روپے 24 پیسے جبکہ ممبئی میں 160روپے 36 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح بنگلادیش میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی میں 166 روپے 82 پیسے بنتی ہے۔سری لنکا میں بھی فی لیٹر پیٹرول 85 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 135 روپے 73 پیسے کا ہے نیز متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے معمولی زیادہ ہے، جو 52 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 82 روپے 85 پیسے ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close