کورونا متاثرین سے رابطے میں رہنے والے، پنجاب حکومت نے ایک ہزار افراد کی تلاش شروع کر دی

لاہور(پی این آئی)کورونا متاثرین سے رابطے میں رہنے والے، پنجاب حکومت نے ایک ہزار افراد کی تلاش شروع کر دی،پنجاب میں حکام کو کورونا وائرس سے متاثرین سے رابطے میں آنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی تلاش ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ 1

ہزار 180 ایسے افراد کی شناخت کی گئی ہے جو کورونا سے متاثرین سے رابطے میں رہے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد پنجاب کے مختلف شہروں میں غائب ہو گئے ہیں اور ان کو 29 اپریل کو کورونا سے متاثرین کی تعداد میں گن لیا گیا ہے۔ان افراد میں لاہور کے 797، سیالکوٹ کے 106 اور ملتان کے 86 افراد شامل ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے مشتبہ متاثرین کو مثبت تصور کیا جاتا ہے جب تک وہ منفی نہیں آ جاتے۔پنجاب کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاپتہ افراد وائرس کے مریضوں سے رابطے میں رہے ہیں اس لیے ان کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close