مبارکباد، جاپان نے پاکستانی پروفیسر کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

جاپان(پی این آئی):مبارکباد، جاپان نے پاکستانی پروفیسر کو بڑے اعزاز سے نواز دیا،پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پروفیسر رئیس علوی کو پاکستان جاپان دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر حکومت جاپان نے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا۔پروفیسر رئیس علوی کو دیئے گئے

ایوارڈ کو The Order of Rising Sun , Gold Rays with Rosette کہا جاتا ہے، یہ ایوارڈ جاپان کی حکومت کی جانب سے دو ممالک کے درمیان بہترین خدمات پیش کرنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔پروفیسر رئیس علوی نا صرف جاپان شاعری ہائیکو کے معروف شاعر ہیں بلکہ جاپانی شعراء کی معروف ہائیکو شاعری کتابوں کے اردو زبان میں مترجم بھی ہیں۔پروفیسر رئیس علوی پاکستان میں ہائیکو کے ہونے والے مشاعروں میں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے رہے ہیں اور جاپانی کلچرل پروگراموں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو نے پروفیسر رئیس علوی کے لیے یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر خصوصی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر رئیس علوی کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس حکومت جاپان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔پروفیسر رئیس علوی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی وہ جاپانی زبان اور جاپانی شاعری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے.واضح رہے کہ پروفیسر رئیس علوی کراچی یونیورسٹی میں بطور رجسٹرار بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ماضی میں ای ڈی او ایجوکیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

close