” الحمد اللہ پاکستان میں مہنگائی زمین بوس ہونے کا آغازہوگیا ، آئندہ چند دنوں میں تمام چیزیں مزید سستی ہوں گی ،سینئر اینکر کامران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو پاکستان میں مہنگائی کے زمین بوس ہونے کا آغاز قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا ” الحمد اللہ پاکستان میں مہنگائی زمین بوس ہونے کا آغازہوگیا آج بڑی کمی کے بعد 5 ہفتوں میں پیٹرول 30 روپے ڈیزل

42 روپے سستا ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں تمام چیزیں مزید سستی ہوں گی ، شرح سود میں بھی کمی کی جائے گی اور اس کے ساتھ تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج پر بھرپور عمل 2020 میں معاشی بحالی یقینی بنائے گا۔خیال رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم مئی 2020 کی شب 12 بجے ہوگیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 47.51روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close