کراچی پولیس اہلکار سڑکوں پر افطاری کر رہے ہیں

کراچی(پی این آئی) پولیس اہلکار سڑکوں پر افطاری کر رہے ہیں،کراچی میں افطار سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔سڑک پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران یہ اہلکار وہی پر روزہ بھی افطار کرتے ہیں۔فرائض کی انجام دینے کے دوران پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو

گھر جیسی افطار تو میسر نہیں ہے۔ لیکن گھر سے باہر ہونے کے باوجود پولیس اہلکار گھر جیسی افطار تیار کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ایک ٹریفک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سب سے اہم چیز سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ممکن نہیں کہ پہلے کی طرح افطار پر سب اکٹھے ہوجائیں۔ٹریفک پولیس کےتمام ہی افراد رمضان کے دوران ہشابشاش ہیں، جنہوں نے دستانے اور ماسک بھی پہن رکھے ہیں۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close