اولپنڈی(پی این آئی)بھارتی سفارتی نمائندے کی دفتر خارجہ طلبی،کنٹرول پر فائرنگ گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا
گیا۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ترجمان ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کو طلب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور ایک 8 سالہ بچی زخمی ہوئی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، جبکہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں