راولپنڈی(پی این آئی)بھارت رمضان میں بھی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے باز نہ آیا، ایک خاتون شہید ہو گئی۔بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائربندی معاہدے کی
خلاف ورزی کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جند روٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیاروں اور راکٹس سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 36 برس کی ایک خاتون یاسمین شہید ہوگئی جبکہ گاؤں موہرہ چھتر کی ایک 8 سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں