کورونا کا شکار ہونے والے ممتا ز صنعت کار انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی) ممتاز صنعت کار مہتاب چاؤلہ کورونا وائرس کے سبب کراچی میں انتقال کرگئے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی )کے رہنما میاں زاہد حسین کے مطابق مہتاب چاؤلہ چند دن قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ مہتاب چاؤلہ کورونا

سے بیمار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر ملک کے معروف صنعت کاروں نے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 272 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں