سکھر(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں رہائش گاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے خورشید شاہ کے پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے ملازم کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر
سکھر کے مطابق ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کو اُن کے گھر میں قرنطینہ کر کے پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب خورشید شاہ کے سکھر میں موجود فیملی ممبر ان کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں اور جوڈیشل کسٹڈی میں این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں