کراچی (پی این آئی) کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود مارکیٹیں کھولنے والے 6 تاجروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی۔پولیس نے گرفتار تاجر رہنما حماد پونا
والا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔عدالت نے تاجروں کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود بغیر اجازت دکانیں کھولنے پر آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا سمیت 6 تاجروں کو گرفتار کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں