لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا اور جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے
نہیں بلکہ عمران خان کی وجہ سے آیا۔چینی بحران کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا، اس سلسلے میں صرف جہانگیر ترین کی ملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا۔ انکوائری جاری ہے سب سامنے آجائے گا۔واضح رہےکہ چینی بحران کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچنے کا انکشاف کیا گیا جس کی جہانگیر ترین نے تردید کی ہے اور رپورٹ کے بعد سے ان کے وزیراعظم عمران خان سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جس کا اعتراف جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی کے شو میں بھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں