چترال کورنا وائرس، لواری سرنگ کے ساتھ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب

چترال(گل حماد فاروقی) کورنا وائرس کی وباء کو روکنے کے لیےچترال تحصیل کی میونسپل انتظامیہ تگ و دو کررہی ہے۔ تحصیل انتظامیہ چترال نے تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین کی نگرانی میں دروش اور چترال نے مشترکہ طور پر لوری سرنگ کے قریب براڈام می پہلا سمارٹ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیا

گیا ہے جو کرونا کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔نیچے اضلاع سے جو بھی مسافر چترال میں داخل ہوگا وہ سب سے پہلے اس واک تھر و گیٹ میں سے گزرے گا جہاں اس کے اوپر جراثیم سپرے ہوگا اور اس کے جسم کا درجہ حرارت بھی معلوم کرے گا اگر کسی مسافر کو ٹمپریچر ہو اس کے سنسرنظام کے ذریعے اس واک تھرو میں گھنٹی بجے گی جو اس مریض کی مزید تشخیص اور علاج کیلئے آسانی پیدا کرے گی۔تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل انتظامیہ کا عملہ دن رات محنت کرکے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوششیں کررہی ہیں جس میں مختلف عوامی مقامات، مساجد، ہسپتال، سبزی منڈی، چوراہوں وغیرہ میں جراثیم کش سپرے کرنا، لوگوں میں ماسک، سینی ٹائزر اور دستانے مفت تقسیم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے عوام پر زو ردیا کہ وہ گھروں میں رہیں، بلا ضرورت بازاروں میں نہ جائے، سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھیںاور لوگوں سے گلے ملنا یا ہاتھ ملانے سے گریز کریں ۔۔۔۔

close