اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ، برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پھنسے برطانوی
شہریوں کیلئے کراچی سے بھی پروازیں چلائی جائیں۔افضل خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے لاشوں کو منتقل کرنے اور فوتگی پر پاکستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ 7700 برطانوی شہریوں کو وطن پہنچانے پر وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کے شکرگزار ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مزید برطانوی شہری بھی پاکستان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان پی آئی اے کو دوطرفہ پروازیں چلانے کی ہدایات دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں