لاہور میں ایک ہی گھر کے 7افراد کرونا کا شکار ہو گئے

لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں فرنٹ لائن پر کرونا متاثرین کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے میں مسلسل کرونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

جناح اسپتال کے وارڈ بوائے طارق اور سر گنگا رام اسپتال کے ڈسپنر علی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دونوں کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کا وارڈ بوائے ڈائیلائسز وارڈ اور آئی سی یو میں کام کررہا تھا۔ جبکہ سر گنگا رام اسپتال کا ڈسپنسرمیڈیسن اسٹور میں تعینات تھا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں اسپتالوں کے دیگر ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔دوسری جانب لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے متاثرین کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں کرونا کے مزید پچیس مریضوں کے صحیتاب ہونے کی خوشخبری دی تھی۔ یاسمین راشد کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک ساڑھے چھ سوسے زائد افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ جن میں ایک سو اڑسٹھ کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب اس وقت کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ جہاں کرونا کے مریضوں کی تعداد 3649 ہوچکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں