وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی):وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت ہوگی جس کے تحت گوادر آنے والے بلک کارگو کو عالمی معیار کو یقینی بناتے

ہوئے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ گوادر سے افغانستان کو بلک کارگو کی اجازت پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر شراکت داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گوادر پورٹ پر بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی مگر گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طور پر سیل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 10مئی کو گوادر پورٹ پر 16 ہزار میڑک ٹن درآمدی ڈی اے پی کھاد کی کھیپ آئے گی جبکہ مئی کے وسط تک مزید درآمدی ڈی اے پی کھاد کی دوسری کھیپ گوادر پورٹ آئے گی۔سیکرٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم گوادر آئے گی اور گوادر پورٹ پر مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں