سندھ حکومت نے سخت شرائط پر صنعتکاروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی

کراچی(پی این آئی): محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔نجی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، تمام کمپنیوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس و پیز پر عمل لازمی ہوگا۔اس سے قبل 17 برآمدی کمپنیوں کو

اجازت دی گئی تھی، یہ تمام کمپنیاں کراچی کے صنعتی علاقوں میں واقع ہیں، ایس او پیز پر عمل کی ذمے داری کمپنیوں کے مالک پر ہوگی، حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں،ان کمپنیوں پر ایس او پیز کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، ذرایع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت کو انڈر ٹیکنگ جمع کرا دی ہے، اس حلف نامے کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ کراچی میں غیر صنعتی سطح پر بھی سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے حلف نامے بھی تیار کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ حلف نامے پر عمل درآمد کرنے والوں کو ہی کاروبار کھولنے دیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close