انڈونیشیا سے 221پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، گھر والوں کو چین آ گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 221 مسافروں کو لے کر جکارتہ سے کراچی پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے8889 دوسو اکیس مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔طیارے سے نکلتے ہی ایس

او پی کے مطابق مسافروں پر اسپرے اور سینٹی ٹائز کیا گیا۔جکارتہ سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ بھی کی گئی اور امیگریشن کے بعد تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا اور رپورٹ آنے تک آئیسولیشن میں رکھا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا عملہ اس مشکل وقت میں بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے اور پاکستانیوں کی پکار پر پی آئی اے دنیا بھر کے لئے خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close